سپیکر کشمیر اسمبلی کو پارلیمانی کانفرنس میں مدعو نہ کرنے پر پاکستانی فیصلے پر بھارتی واویلا غیر ضروری ہے: علی گیلانی

سرینگر (آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ گ ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ حریت کانفرنس ’’گ‘‘نے دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں جموں و کشمیر اسمبلی سپیکر کو مدعو نہ کرنے کے پاکستانی موقف کو بروقت اور حقیقت پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بین الاقوامی سطح کا ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی والی پالیسی اس کی حیثیت اور ہیت کو تبدیل کر سکتی ہے اور نہ ملٹری مائیٹ کے ذریعے سے اس خطے پر ہمیشہ کے لئے فوجی قبضہ برقرار رکھا جا سکتا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے بھارت کے مجوزہ میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی کے باوجود پاکستان کے اپنے موقف پر قائم رہنے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اپنی کشمیر پالیسی میں تسلسل اور استحکام پیدا کرے تو بھارت عالمی برادری کے سامنے جوابدی کے مقام پر کھڑا ہو گا اور کشمیر کے حوالے سے اس کی بے اصولی پر مبنی پالیسی پوری طرح سے ایکسپوز ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کشمیر اسمبلی کو مجوزہ کانفرنس میں مدعو نہ کرنے کے پاکستانی حکومت کے فیصلے پر بھارت کا شور وغوغا اور واویلا غیر ضروری ہے اور اس کا کوئی اخلاقی یا آئینی جواز نہیں ہے ۔ بھارت نے اصول پر مبنی پالیسی پر اصرار کر کے اپنی پوزیشن مضحکہ خیز بنا رہا ہے اور وہ کشمیر اسمبلی کی اس حیثیت کو زبردستی منوانا چاہتا ہے جس کو عالمی برادری ، پاکستان اور خود جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کر سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن