جعلی ڈگریاں، شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا افسر سمیت 7افراد گرفتار

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا دفتر کیماڑی پر چھاپہ مارتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار عبدالقدیر خان اور 2ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے 15افغان باشندوں کو شناختی کارڈ بنا کر دئیے جن میں سے 4پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک چلے گئے اسی طرح انسانی سمگلنگ اور جعلی ڈگریاں بناکر دینے کے الزام میں 4افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن