شیخوپورہ (نامہ نگار ) تحریک انصاف کے سابق تحصیل آرگنائزر و سابق رئیس بلدیہ شیخوپورہ میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک احتساب اپنے مقاصد کی تکمیل تک نہیں رُکے گی۔ عوام ملکی وسائل لوٹنے اور کرپشن کرنے والوںسے کرپشن کا روپیہ واپس لینا چاہتے ہیں۔ ملک میں مراعات یافتہ طبقے اور شریف شاہی خاندان کا احتساب ملک کے بہتر مفاد اور قوم کی آواز ہے۔ غریب طبقات کی معاشی رگ کو کاٹ دیا گیا ہے اور قوم کو نعروں، دعوﺅں اور نیلی ،سرخ بتیوں کے پیچھے لگا دیا گیا ہے اور اب یہ تحریک رُکے گی نہیں ۔