قائدآباد(نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماءملک اظہر حیات گنجیال نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ،افسوسناک مقام ہے سانحہ کوئٹہ میں دہشتگردوں نے ظلم و جبر کی انتہا ،قیمتی جانوں کا ضیاع کر کے اکثر گھرانوں کو اجاڑ دیا بلکہ بے سہارا کر دیا دہشتگردی ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکی ہے دہشتگرد آئے روز مظلوم عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ کر غیر ممالک کو خوش کرنے کے درپے ہیں وطن عزیز میں دہشتگرد چند ٹکوں کی خاطر راءکے اشارہ پر دہشتگردی کر کے ملک و قو م کو فتنہ فساد کی دلدل میں دھکیلنے کیلئے سرگرم عمل ہیں سیاستدانوں کو عالمی سطح پر گول میز کانفرنس بلا کر دہشتگردی کے عملی خاتمہ کیلئے ٹھوس حکمت عملی کو فروغ دینا ہوگا۔ غیر ملکی طاقتیں اسلامی جمہوریہ وطن عزیز میں دین اسلام کے پیغام کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے والے مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ غیر مسلم ریاستیں مسلمان کی ایمانی قوت کے سامنے ذرہ برابر بھی نہ ہیں دہشتگرد وں کے ناپاک عزائم کو مٹانے کیلئے مسلمان قوتیں جلد متحد ہو جائیں۔
دہشتگردی ملک و قوم کیلئے ناسور بن چکی ہے : اظہر حیات گنجیال
Aug 11, 2016