مادر وطن کا انگریزوں سے سودا نہیں کیا تو ’’را‘‘ سے کیا کرینگے: محمود اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ایجنسیوں کیلئے ٹیسٹ کیس ہے‘ ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے کہ پتہ لگائے کس نے حملہ کیا ہے حقوق کی بات کرنا ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونا ہے تو سوچا جا سکتا ہے اگر’’را‘‘ کی ایجنٹی یہ ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی جمہوریت کی مضبوطی اور صوبوں میں محکوم اقوام کے حقوق ان کو دیئے جائیں تو یہ اچھی ایجنٹی ہیں ہم محب وطن ہیں مادر وطن کا سودا انگریزوں سے نہیں کیا تو ’’را‘‘ سے کس طرح کریں گے کوئی بُرا مانتا ہے تو مانے سفید کو سفید کہوں گا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سے سوال کرتا ہوں کہ کوئٹہ میں دو ہزار لوگ مارے گئے قاتل کہاں ہیں اور اب تک کتنے قاتلوں کو پکڑا ہے‘ ہمارے بچے مریں ہیں ان کا جواب کس نے دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ’’را‘‘ نے اتنے پروپیگنڈے نہیں کئے جتنے ہمارے کچھ چینل کرتے ہیں جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ ملک نہیں چلے گا ہم نے پاکستان کیخلاف کبھی نہیں بولا لیکن سچ بولنا ہے چاہے کسی کو کڑوا لگے یا میٹھا لگے سچ کے بغیر ہم کبھی بھی اس ملک کو نہیں چلا سکتے۔ چودھری نثار سمیت سب کو سچ بولنا ہوگا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نوازشریف اگر آئین کا ساتھ دیتے ہیں تو کوئی ساتھ دے یا نہ دے ہم ضرور ساتھ دیں گے آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے شکوک جنم لیتے ہیں پرواکسی وارکیلئے ملک کو میدان جنگ نہ بنایا جائے‘ چمن میں اغواء کاروں کو کس کا تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’را‘‘ کشمیر میں کچھ نہیں کر سکی تو یہاں کیا کر سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...