لاہور (خبر نگار) ایف بی آر نے یورپ او چین سے درآمد ہونیوالے ’’پرزے‘‘ کی ڈیوٹی برابر کر دی جبکہ یورپ سے آنیوالے کنڈے کی سیل کی درآمدی قیمت 780 ڈالر فی سیل اور چین سے آنیوالے کی قیمت صرف 56 ڈالر ہے ڈی جی کسٹم ویلیوایشن کراچی کی جانب سے جاری کردہ چٹھی میں لوڈ سیل جو ترازو اور کنڈے مینو فیکچر کرنے والے اپنی مصنوعات بنانے میں استعمال کرتے ہیں کہ درآمدی قیمت پر ڈیوٹی یکساں کی گئی ہے یہ سیل یورپ اور چائنا سے درآمد کی جاتی ہے جس سے ترازو اور کنڈے بنانے والے مینو فیکچرز پر بوجھ کئی گناہ بڑھ گیا ہے اور مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت بے تحاشا بڑھ جائے گی جس سے چھوٹے کاروباری حضرات پس کر رہ جائیں گے، پاک ویٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر ناصر ظہیر نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں لوڈ سیل میں فرق رکھا جائے۔
یورپ اور چین سے درآمد لوڈ سیل پر یکساں ٹیکس مینوفیکچررز سراپا احتجاج
Aug 11, 2016