لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ چیمپئن محمد وسیم نے کہا ہے کہ حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں نے سپورٹ نہ کیا تو ملک کی شہریت چھوڑنے پر مجبور ہو جاﺅنگا۔ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو سپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے یہاں کے باکسرز اور کوچز بددل ہوکر باہر کے ممالک میں جانے پر مجبور ہورہے ہیں ،مجھے بھی کورین نیشنلٹی کی پیشکش ہورہی ہے لیکن میرا جینا مرنا وطن کے ساتھ ہے اور مجھے سپورٹ نہ بھی ملی تو بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی ہی نمائندگی کروں گا ۔ وہ سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( سجال ) کے آفس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سجال کے صدر عقیل احمد اور سیکرٹری اشرف چوہدری بھی موجود تھے۔