لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی شعبہ خواتین ونگ پنجاب کے زیرِاہتمام چیئرمین سیکرٹریٹ میں سلونی بخاری کی زیرِصدارت سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس ہوا ، تعزیتی ریفرنس میں سانحہ کے شہداءکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی ، شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاءکی گئی ،تعزیتی ریفرنس میں شعبہ خواتین اور انصاف لائرز فورم نے سانحہ کے خلاف مذمتی قرارداد منظورکی ۔ اس موقع پر بدترین دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، کارکنان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔