میرپورخاص (بیورورپورٹ ) مرکزی قائدین کی بے حسی اور غلط پالیسیوں سے دلبرداشتہ جئے سندھ قومی محاز میرپورخاص کے ضلعی عہدیداروں سمیت 20 کارکنان نے تنظیم کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے اب ہمارا جئے سندھ قومی محاز سے کوئی واسطہ نہیں ہوگا اور اب ہم ایک پر امن شہری کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں یہ بات جئے سندھ قومی محاز میرپورخاص کے نائب صدر غلام مصطفی ، جنرل سیکریٹری جام منور سموں، غلام حسین عابدی ، شاہ رخ خاصخیلی، پرویژ کوری، مرتضی کوری، ہارث پہنور، امیر علی حاجانو، غلام سرور مری، نعیم غوری، عبید کوری ،سمیت 20 کارکنوں نے میرپورخاص پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لئے بے شمار قربانیاں دیں مصیبتیں برداشت کیں اور جب ہم پر آج مشکل دور آیا ہے ہمارے گھروں پر پولیس کا چھاپے لگ رہے ہیں پولیس نے ہمیں گرفتار کیا لیکن مرکزی قائدین نے ہم سے لا تعلقی اختیار کر لی ہے۔
جسقم
جسقم کے20 عہدیدار اور کارکن بنیا دی رکنیت سے مستعفی
Aug 11, 2017