اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزازاحسن نے ایوان میں وزراءاور حکومتی ارکان کی غیرحاضری پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے جمہوریت کی مضبوطی کی بات ہو رہی ہے اور سننے والا کوئی نہیں۔ کیمرہ ان سیٹوں کو محفوظ کرے۔ تاریخ میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اس تحریک پر بحث کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ جب سننے والا کوئی نہیں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ حکومتی ارکان کی دو صفیں مکمل خالی ہوں۔ یہ افسوس کا مقام ہے۔
اعتزاز احسن