اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سابق فوجی صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے ناچ گانے کو ”ازراہ تفنن“ ”ورزش“ قرار دے دیا، چیئرمین سینٹ نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ وہ ناچ بلکہ پریکٹس کر رہا ہو گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سینیٹر حافظ حمد اللہ کے مشرف کے ڈانس پر اٹھائے گئے اعتراضات کے حوالے سے کیا، حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے میں کیا سیاستدانوں کا کردار نہیں ہے، کمر کا درد کہاں گیا، پرویز مشرف تو ملک سے 24 گھنٹوں میں باہر جا کر ناچ رہا تھا، میاں رضا ربانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پریکٹس ”ورزش“ کر رہا ہو گا۔
ورزش