سینٹ‘ ڈاکٹر روتھ فاو¿ اوردیربالا میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا

اسلام آباد( وقائع نگار) سینیٹ میں دیر بالا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔جمعرات کو اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے فاتحہ خوانی کرائی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فا و¿نے پاکستان میں پچاس سال سے زائد جزام کے خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ 1960ءمیں وہ کراچی میں آئیں اور 1988ءمیں انہیں پاکستان کی شہریت دی گئی۔ 1989ءمیں انہیں ہلال پاکستان اور پھر 2010ءمیں نشان قائداعظم کا اعزاز بھی دیا گیا۔ پاکستان میں جزام کے خاتمے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...