اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرداخلہ احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ دونوںممالک کے باہمی تعلقات زیربحث آئے۔ ملاقات میں امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلبہ کیلئے مواقع مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پروگرام جاری ہے۔ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے تاکہ عوام خوشحال ہو سکیں۔دریںاثناءسول آرمڈ فورسز کے اجلاس سے خطاب کرتے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے عمل کو مزید تقویت دینے کیلئے سول آرمڈ فورسز کے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل سے وابستہ منصوبوں کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سی پیک کے منصوبے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ہوں گے اورپاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے ترقی یافتہ ممالک کے کامیاب تجربات سے سیکھنا ہو گا۔
احسن اقبال