اسلام آباد(آئی این پی) سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ”روک سکو تو روک لو“ نوازشریف 130کلومیٹر کی سپیڈ سے راولپنڈی سے رخصت ہوگیا۔ عوام کی مکمل لاتعلقی نے چیونٹی کو دیا گیا شیر کا لقب واپس لے لیا۔ راولپنڈی کے فلاپ شو کے بعد لاہور کے رستوں میں سرکاری ملازمین کے ناکام استقبال نے خود ساختہ رہنماءکی اصلیت سے پردہ اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا حکومتی اختیارات کے استعمال سے سرکاری ملازمین کو ریلیوں کی رونق بڑھانے کے لیے حاضری کا پابند تو بنایا جا سکتا ہے لیکن ایئر کنڈیشنڈ اور بلٹ پروف گاڑیوں کی نمائش سے عوام کے دلوں میں جگہ بنانا ناممکن ہے ۔
نیئر بخاری