ٹوبہ، کسووال، قصور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ، 2خاتون سمیت 3 افراد کی خود کشی

ٹوبہ ٹیک سنگھ+ کسووال+ قصور( نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی سمیت 2 افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ اتحاد پارک کا محمد کاشف کینال روڈ پر واقع آرچ ویلی میں بطور سکیورٹی گارڈ تھا۔ نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی جس کے باعث وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ کسووال میں گھریلو جھگڑے پر 14/14ایل کے رہاشی نوجوان نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ نواحی گاﺅں 14/14 ایل کے منیرو نے گھریلو جھگڑے پر زہر کھا لیا۔ قصور کے نواحی گاﺅں دفتوہ میں گھریلو جھگڑے پر جواں سال لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محمد یونس کی 19 سالہ بیٹی جوریہ کا اپنے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے طیش میں آ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کارروائی ہے۔ اوکاڑا سے نامہ نگار کے مطابق دیپالپور کے علاقہ42 ڈی کے علاقہ میں کنیز چچا کے گھر آئی ہوئی تھی گزشتہ روز اس نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی مقامی پولیس وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی۔ کنیز کی نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن