بدوملہی (نامہ نگار) تھانہ بدوملہی کے گاﺅں آگریاں میں 11سالہ بچے نے 12سالہ بچے کو معمولی جھگڑے پرچھری مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ نواحی گاﺅں آگریاں کے افتخار ولد خواص شاہ نے ماڈل تھانہ بدوملہی میں رپورٹ درج کروائی کہ لیاقت علی کے بیٹے عمران کا ولیمہ تھا۔ امجد ولد محمد دین کے مکان کے صحن میں ولیمہ کےلئے سامان تیار کر رہے تھے کہ شازل اور عمیر کی کسی معمولی بات پر تو تکرار ہوگئی۔ شازل نے چھری سے عمیر پر وار کیا جو اسے پیٹ میں لگا۔ وہ شدید زخمی ہوگیا۔ شازل موقع سے فرار ہوگیا عمیر کا والد اپنے زخمی بیٹے کو ہسپتال لے جانے لگا تو راستے میں بھوڈی ملہیاں کے نزدیک عمیر زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ماڈل تھانہ بدوملہی پولیس نے عمیرکی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال بھیج دی۔
قتل کر دیا