لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بی جے پی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے تحریک آزادی کو نقصانات سے دوچار کرنا چاہتی ہے۔ ہندوﺅں کو کشمیر میں بسا کر آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ کشمیر میں اس وقت تحریک آزادی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مظلوم کشمیریوں کو امید کی ایک نئی کرن دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت پاکستان کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف بین الاقوامی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسلام دشمن قوتیں منصوبہ بندی کے تحت یہاں باہم لڑائی جھگڑوں کا ماحول پید اکرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں اپنی اندرونی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اورکشمیریوں کی قربانیاں ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے دھماکوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ مظلوم مسلمانوں کی کھل کر مددوحمایت کی جائے تاکہ ان کی عزتوں و حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
مکی
مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی: عبدالرحمن مکی
Aug 11, 2017