عارف والا (اے این این) ملک بھر مےں اقلیتوں کا دن آج -11اگست بروز جمعة المبارک کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں و دےہاتوں مےں مےنارٹیز الائنس کے زیر اہتمام تقرےبات منعقد کی جائےں گی جس مےں اقلیتوں کے بارے مےں پاکستانی آئین مےں دئےے گئے ان کے حقوق پر خصوصی مقالہ بھی پڑھا جائے گا۔ مزید براں پاکستان سمیت دنیا بھر مےں نوجوانوں کا عالمی دن کل -12 اگست کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے عارفوالا سمیت ملک بھر مےں نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والی سرکاری و نجی این جی اوز کے زیراہتمام تقرےبات ہوں گی۔
عالمی دن
ملک بھر میں اقلیتوں کا دن آج نوجوانوں کا کل منایا جائے گا
Aug 11, 2017