پرویز مشرف آج 74ویں سالگرہ منائیں گے

Aug 11, 2017

احمد یار (صباح نیوز) سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف 74ویں سالگرہ آج11اگست بروز جمعتہ المبارک کو منائیں گے اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھرمیں آل پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوںگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور درازی عمر کی دعائیں بھی کی جائیں گی۔ وہ 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان کے بارہویں صدرتھے وہ12 اکتوبر 1999 سے لے کر 20 نومبر 2002 تک چیف ایگزیکٹو اور 18 اگست 2008 تک صدر پاکستان رہے ہیں۔
مشرف/ سالگرہ

مزیدخبریں