عائشہ گلالئی کے الزامات، موبائل فون ڈیٹا منظر عام پر لانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے الزامات پر موبائل فون ڈیٹا منظرعام پر انے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق مزید دلائل طلب کر لیے ہیں۔ جسٹس انوار الحق نے فاروق امجد کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات لگائے جس سے پورے ملک میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی میں شدید تنازعات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور خدشہ ہے کہ عائشہ گلالئی کے بیانات کی وجہ سے پورے ملک میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں ہنگامہ آرائی مزید بڑھ سکتی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈی جی سائبر کرائم کو ڈیٹا عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔
دلائل طلب

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...