لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلاءاور عدالت عالیہ میں جاری تنازعہ کو حل کرنے کیلئے آج ہنگامی جنرل ہاﺅس اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں بار اور بنچ کے درمیان ایک وکیل کی ملتان میں جج کے ساتھ بدتمیزی سے شروع ہونیوالی لڑائی کو افہام و تفہم سے حل کرنے پر مشاورت کی جائیگی۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار چودھری ذوالفقار جنرل ہاﺅس اجلاس کی صدارت کرینگے کہ جبکہ سیکرٹری عامر سعید راں، نائب صدر راشد لودھی اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ بھی موجود ہونگے، اجلاس میں سیاسی اور غیرسیاسی وکلاءکی طرف سے بھرپور شرکت اور ہنگامہ آرائی کی توقع ہے، غیرسیاسی وکلاءکی طرف سے ججز کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے وکلاءکیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ سیاسی وکلاءبدتمیزی کرنیوالے وکیل کی حمایت کر رہے ہیں، ہنگامہ آرائی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جنرل ہاﺅس کے بعد پانچ رکنی فل بنچ کی کارروائی بھی متوقع ہے جس نے ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر رکھا ہے، ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بار اور پنجاب بار کے بیشتر عہدیداروں کی کوششوں کے باوجود شیرزمان نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
جنرل ہا¶س اجلاس