ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) جاپان کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریسلنگ عالمی چیمپئن محمد حسین انوکی نے نومبر میں اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انوکی نے کہا کہ علامہ اقبال عالمی شہرت یافتہ شاعر ہیں اورپاکستان بنانے میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اور ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ وہ ان کے مزار پر حاضری دے سکیں تاہم ابھی تک وہ اس سعادت سے محروم ہیں۔واضح رہے کہ نومبر میں انوکی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے جہاں وہ لاہور میں پاکستان بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کریں گے جبکہ لاہور ‘اسلام آباد اور کراچی میں ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد کریں گے۔
سابق عالمی چیمپئن محمد حسین انوکی کی مزار اقبال پر حاضری کی خواہش
Aug 11, 2017