اسلام آباد(وقائع نگار) تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے سکندر بشیر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں خواجہ آصف، سیکرٹری الیکشن کمشن اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست مےں موقف اختےار کےا گےا ہے کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمشن سے چھپایا۔ خواجہ آصف سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کرتے رہے ان کی غیر ملکی کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہے۔
پی ٹی آئی الیکشن کمشن