اپردیر میں فوجی جوانوں کی شہادت کے سانحہ پر پوری قوم غمزدہ ہے:ریاض شاہ

Aug 11, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر ریاض شاہ نے کہا ہے کہ اپردیر میں فوجی جوانوں کی شہادت کے سانحہ پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ پاک فوج وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ پاک وطن کے دفاع کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فوجی جوان اور افسر ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ 

مزیدخبریں