لاہور (اے پی پی ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے سینئر جنرل منیجر پروجیکٹ سبقت اللہ نے کہا ہے کہ سکھر تا لاہور ایک ہزار کلو میٹر ایل این جی ون ٹو لائن مکمل کر لی گئی ہے۔ 70 ارب سے زائدکی لاگت سے مکمل ہونیوالے پروجیکٹ سے بھکھی ¾نندی پور ¾ حویلی بہادر شاہ سمیت دیگر پاور ہاﺅسز کو 12 سو ملین کیوبک فٹ ایل این جی گیس کی سپلائی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں 18 کلومیٹر لمبی پائپ لائن سپلائی بھکھی پاور پروجیکٹ کو فراہم کی گئی ہے جبکہ 400 ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کرکے صنعتی ودیگر سیکٹرکو فراہم کی جا رہی ہے سینئر جنرل منیجر پروجیکٹ سبقت اللہ نے کہا کہ ایل این جی گیس تھری منصوبہ پر بھی کام جاری ہے ¾ ایل این جی تھری پروجیکٹ کے بارے میں حکومت کو سفارشات منظوری کیلئے بھجوا دی ہیں۔ ایل این جی تھری کیلئے سکھر سے شیخوپورہ تک 110 ارب روپے کی لاگت سے پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے منظوری ملنے کے بعد ایل این جی تھری پر رواں سال نومبر میں کام شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے150 ارکان قومی اسمبلی کو 90 سے زائد سوئی گیس کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔