لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علاﺅالدین نے کہا ہے کہ پنجا ب حکومت عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ مارکیٹ میں چینی کی مصنوعی قلت کی باتیں کی جارہی ہے اور ہم سب کو ملکر صارفین کو اس سے محفوظ رکھنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے شوگر ملز مالکان سے انڈسٹری کمیٹی روم میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔
عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں: علاﺅالدین
Aug 11, 2017