کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 364.79پوائنٹس کی کمی کے بعد 45634.02 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 65 ارب 19 کروڑ27 لاکھ 12 ہزار121 روپے کی کمی ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 84 لاکھ 53 ہزار940 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 4ارب 41 کروڑ33 لاکھ28 ہزار105 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 364.79پوائنٹس کی کمی کے بعد 45634.02پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس بھی 226.17پوائنٹس کی کمی سے 23587.99پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 221.98پوائنٹس کی کمی رونما ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں809.48پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناءبینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں 115.81پوائنٹس کی کمی کے بعد 17688.77پر بند ہوا، تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں89.31پوائنٹس کی کمی سے 17496.27پر بند ہوا۔ حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی اینڈیکس میں 178.30پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر380 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 81کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 277کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر17کروڑ52لاکھ 69ہزار180 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم9ارب 34کروڑ96لاکھ 76ہزار362روپے رہا مارکیٹ کیپٹل95کھرب 43ارب 35کروڑ 40لاکھ 26ہزار 432 روپے سے گھٹ کر 94کھرب 78ارب 16کروڑ 13لاکھ 14ہزار311 روپے ہوگیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 90کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی اورایک کمپنی کے حصص میں استحکام رہا جبکہ4کروڑ44لاکھ 29ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔