کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 29 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کم ہو کر 20 ارب 37 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کم ہو کر 14 ارب 39 کروڑ 88 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ ایک ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔