ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلویز نے 50 سے 55 سال پرانے شنٹنگ انجنوں کو گرا¶نڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں میں شنٹنگ (بوگیوں کو باہم جوڑنے) کے لئے 50 سے 55 سال تک پرانے انجن استعمال ہو رہے ہیں جو کہ اپنی لائف پوری کر چکے ہیں۔ مذکورہ انجنوں کی وجہ سے بوگیوں کو بروقت شنٹ کر کے پلیٹ فارم تک لانے میں بعض اوقات مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ان انجنوں میں زیادہ لوڈ کھینچنے کی صلاحیت نہیں ہے۔