اسلام آباد (نامہ نگار)چیئرمین قومی احتساب بیورو( نیب )قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی قومی پالیسی کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں،نیب زیروٹالیرنس پالیسی اپناتے ہوئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کےلئے پر عزم ہے جبکہ عوام کی سہولت کے لئے ”عوام دوست نیب “کا اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ عوام نیب میں دائر کی گئی اپنی شکایا ت کا سٹیٹس جان سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی گذشتہ ماہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر غور کےلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی قومی پالیسی بہترین ثابت ہوئی جس سے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ2014سے2017کے دوران نیب کو موصول ہونے والی شکایات کی تعداد دوگناہوچکی ہے اور موجودہ مینجمنٹ کے تین سالہ دور میں 150سے زائد کرپشن کے ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں جبکہ 50ارب روپے برآمدکئے گئے ۔