نئی نسل تک آزادی کا صحیح مقصد پہچانا ہمارا قومی فریضہ ہے،ندےم شفےق ملک

اسلام آباد(نامہ نگار)نےشنل کونسل آف سوشل وےلفےئر کے چےئرمےن ڈاکٹر ندےم شفےق ملک نے کہا ہے کہ نئی نسل تک آزادی کا صحیح مقصد پہچانا ہم سب کا قومی فرض ہے، ہمارے نوجوان شاعر خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ وہ اپنی شاعری کے ذریعے ہمارے بچوں میں حب الوطنی کے جذبات کو فروغ دے رہے ہیں۔انشاءاللہ ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بچوں کی قربانیاں بھی ضرور رنگ لائیں گی۔ اور کشمیری بچے بھی جلد آزادی کی منرل حاصل کر لیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی مشاعرہ اور نیشنل بُک فاونڈیشن کے تعاون سے بچوں کے لیئے منعقدہ جشن آزادی کی خصوصی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن