پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں،اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے.اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا،اسلامی تعلیمات اور سیرت رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اقلیتوں سے احسان کا درس دیتے ہیں، بانی پاکستان نے ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت دی تھی، قیام پاکستان کی تحریک میں اقیتی زعما کی محنت اور قربانیوں کے تہہ دل سے معترف ہیں. عمران خان نے کہا کہ آج بھی ہماری اقلیتیں تعمیر وطن میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں،اقلیتوں کی فلاح و ترقی روز اول سے تحریک انصاف کے منشور کا لازمی جزو ہے، پختونخوا میں ہماری حکومت نے اقلیتوں کی بہبود پر بطور خاص محنت کی. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کی سلامتی، مکمل مذہبی آزادی اور ترقی کے یکساں مواقعوں تک انکی رسائی کیلئے خصوصی محنت کرتی رہے گی۔