لاہور+ اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد اور نیئر بخاری کی سکیورٹی بحال کرنے کی درخواستیں منظورکرتے ہوئے دونوں سابق چیئرمین سینٹ کی سکیورٹی بحال کرنے کا حکم دیدیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے سکیورٹی واپس نہ لینے کا حکم دیدیا ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد اور نیئر بخاری کی سکیورٹی بحال کرنیکی درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ وسیم سجاد اور نیئربخاری کو قانون کے مطابق سکیورٹی دی جائے۔ رانا ثناء اللہ کی درخواست پر ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت، آئی جی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر فریقین کو آئندہ ہفتے کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے رانا ثناء اللہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سابق وزیر قانون پنجاب سے سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ 2008ء سے 2018ء تک مسلسل صوبائی وزیر قانون اور کابینہ کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں اور عام انتخابات کے دوران اور بعد میں سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔
سکیورٹی