الیکشن میں پول رگنگ تقدس کی پامالی ہے ، خالد مقبول

کراچی(خصوصی رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرو نومنتخب ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات کو پوسٹ پول رگنگ اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی پامالی سے بدنما داغ بنا دیا ہے ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹر ل کی جانب سے فیڈرل بی ایریا میں ہونے والے کارکنان اور پولنگ ایجنٹ کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کے مختلف حلقوں سمیت حیدرآباد کی ایک صوبائی اسمبلی کی نشست ،میر پور خاص ،ٹنڈوالہ یار ،نواب شاہ اور سکھر میں دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے گئے ،تاریخ میں کبھی پولنگ ایجنٹ گنتی کے وقت نہیں نکالے گئے ،لیکن یہ عمل کر کے انتخابات کی شفافیت کو سوالیہ نشان بنادیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن