قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی کے ایک ہی دن اجلاس ،سپیکر اسد قیصرمشکل میں پھنس گئے

Aug 11, 2018

پشاور (سی پی پی)قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکراسدقیصرنومنتخب ارکان سے حلف نہیں لے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی ،سندھ اورخیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13اگست کوہوگا جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے لیکن قومی اورخیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس بیک وقت ہونے کے باعث سپیکرکے پی کے اسمبلی اسدقیصر کومشکلات کا سامنا ہے اور وہ نومنتخب ارکان سے حلف نہیں لے سکیں گے اوراسد قیصر حلف اٹھانے کیلئے قومی اسمبلی جائیں گے۔سپیکراسدقیصرکی غیر موجودگی میں پریذائیڈنگ افسرنومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لے گاجس کا انتخاب گورنرکے پی کے کریں گے اور منتخب پریذائیڈنگ افسربطورقائم مقام سپیکرارکان سے حلف لے گا۔

مزیدخبریں