لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے ناران کی بلند ترین چوٹی ملکہ پربت سر کر لی اور پاکستان کی تیسری بڑی اور دنیا کی پانچویں کامیاب ترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ملکہ پربت، ملکہ جیسی خوبصورت ہے۔ وادی ناران کی اس بلند ترین چوٹی کا شمار پاکستان کی بلند ترین اور دشوار گزار چوٹیوں میں ہوتا ہے، سطح سمندر سے 5 ہزار 290 میٹر بلندی پر واقع اس چوٹی کو سر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں تاہم پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے یہ مشکل کام کر دکھایا۔ 28 جولائی کو سفر کا آغاز کیا ۔خراب موسم بھی ان مہم جوؤں کے حوصلے پست نہ کرسکا، مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کی ٹیم کے 8 ممبران نے 8 دن کی جدوجہد کے بعد ملکہ پربت کو سر کیا اور پاکستان کی تیسری بڑی اور دنیا کی پانچویں کامیاب ترین ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا، چوٹی سر کرنیوالوں میں احمد مجتبیٰ، ظاہر ضیاء ، احمد نوید، عدنان سلیم اور دیگر ساتھی شامل تھے۔
پاک فوج کی 8 رکنی ٹیم نے ناران کی بلند ترین چوٹی ملکہ پربت سر کر لی
Aug 11, 2018