سپاٹ فکسنگ کیس:شاہ زیب حسن کی سزا میں 3 سال کا اضافہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل کے شاہ زیب حسن کیس میں خود مختار ایڈجیوڈیکیٹر نے پی سی بی کی اپیل منظور جبکہ شاہ زیب حسن کی اپیل مسترد کردی۔ بلے باز کے وکیل نے فیصلہ چیلنج کر دیا ۔ پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل میں شاہ زیب حسن کو اپنے جرمانے کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔ پی سی بی کے خود مختار ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ میاں حامد فاروق نے شاہ زیب حسن اور پی سی بی کی وکیلوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ ایڈجیوڈیکیٹر نے پی سی بی کی اپیل منظور کرتے ہوئے شاہ زیب حسن کی پابندی کی سزا ایک سال سے بڑھا کر چار سال کر دی جبکہ بلے باز کی طرف سے دس لاکھ روپے جرمانہ معاف کرنے کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کاجرمانہ برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ شاہ زیب حسن کی پابندی میں اضافہ ہمارے موقف کی فتح ہے۔ شاہ زیب حسن کے وکیل حسن وڑائچ نے ایڈجیوڈیکیٹر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کو پاکستانی عدالت یا پھر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے تفصیلی فیصلہ آنے پر رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...