آئندہ سال جشن آزادی ورلڈکپ کیساتھ منائیں گے :سرفراز احمد

Aug 11, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگلا جشن آزادی عالمی کپ کیساتھ منائیں گے۔بحریہ کے تحت منعقدہ تقریب میں کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ بحریہ ٹائون میں انٹرنیشنل لیول کا سٹیڈیم بن رہا ہے، کراچی کو ایک اچھا سٹیڈیم میسر آجائیگا اور جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی تو انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوسکے گا۔ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے، اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ خواہش ہے کہ بحریہ ٹائون کرکٹ سٹیڈیم میں بھی کھیلیں، تقریب میں فخر زمان کو 10 لاکھ اور سرفراز احمد کو 5 لاکھ روپے دیے گئے۔

مزیدخبریں