سی پیک پر بیرونی تنقید کو کسی صورت اثرانداز نہیں ہونے دیا جائیگا: اسد عمر

بیجنگ(آئی این پی) مغربی میڈیا نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان بلین ڈالز کا مقروض ہو جائیگا جبکہ پاکستان نے اس مبینہ تنقید کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس سرمایہ کاری والے منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے، سی پیک چینی منصوبے اوبور کی اساس ہے، پا کستان منصوبے کی افادیت کا فیصلہ خود کرے گا، سی پیک کو سکیورٹی اور معاشی استحکام جیسے مسائل کا سامنا ہے، سی پیک کی بدولت پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس ترقی ہوئی ہے، بیرونی تنقید کو کسی صورت منصوبے پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کئی مغربی میڈیا گروپس نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان کئی بلین ڈالر کا مقروض ہوجائے گا تاہم پاکستان نے مبینہ تنقید کی مخالفت کرتے ہوئے اس سرمایہ کاری کے منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ مزید برآں یہ منصوبہ ون بیلٹ ون روڈ کا بنیادی جزو ہے۔ سی پیک منصوبے کی افادیت کا فیصلہ پاکستان کے لوگ کریں گے نہ کہ دوہرے معیار ات رکھنے والے وہ لوگ جو پاکستان کے اصل حالات سے ناواقف ہیں، گو کہ اس بڑے منصوبے کو جاری رکھنا آسان کام نہیں۔ منصوبے کے آغاز کے بعد معاشی طور پر پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس ترقی ہوئی ہے، سیمنٹ، سٹیل، دوسازی اور الیکڑونکس کے شعبوں میں ترقی کی وجہ سے پاکستانی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ ان سے پاکستان کے قرضہ اتارنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کے متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پر سی پیک پر بیرونی میڈیا رپورٹس اثر انداز نہیں ہوںگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...