نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا سنڈیکیٹ اجلاس‘ انتظامی بلاک تعمیرکرنے کی منظوری

Aug 11, 2018

ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا انتظامی بلاک 18 کینال اراضی پر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوٹھی نمبر1 جو نشتر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی رہائش گاہ کے لئے مخصوص تھی تاہم وہ مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے اب اس کی جگہ پر انتظامی بلاک تعمیر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کی جگہ پر انتظامی بلاک تعمیر کرن کی منظوری دے دی گئی ہے اس جگہ کی نشان دہی سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجازمسعود کے دور میں کروا کر اس پر اسی فیصد پیپر ورک مکمل کرلیا گیا تھا اس جگہ پرانتظامی بلاک کی منظوری دے کر سنڈیکیٹ نے پی سی ون کی منظوری کے لئے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا ہے۔

مزیدخبریں