اسلام آباد(صباح نیوز+ آن لائن) پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات
کی اور سعودی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے طلبا کو 50 وظائف دینے کا اعلان کر دیا۔ سینٹ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور نواف بن سید المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دوطرفہ امور اور عالمی بقائے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سطح کے طلبا کو وظائف دیے جائیں گے جس کے تحت تمام تعلیمی اخراجات سعودی حکومت برداشت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ طلبا کو ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا۔