اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق شہید اور شہدائے بہاولپور کی 30ویں برسی کی تقریب 17 اگست 2018ء کو پونے چار بجے سہ پہر کو فیصل مسجد میں ہو گی۔ صدر جنرل ضیاء الحق تیس سال قبل طیارے کے ایک حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ برسی کی تقریب میں ملک بھر سے جنرل محمد ضیاء الحق شہید کے عقیدت مند اور مسلم لیگ (ض) کے کارکن شریک ہوں گے۔ برسی کی تقریب سے ایک روز قبل اسلام آباد میں ضیاء الحق شہید کی یاد میں ایک قومی سیمینار ہو گا جس میں جنرل ضیاء الحق شہید صاحبزادے و مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق اور دیگر شخصیات خطاب کریں گی۔