ہم پر زمین تنگ کرنیوالا آدھا شریف خاندان جیل میں، باقی مفرور ہے: طاہر القادری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے جو ہمیں زمین تنگ کر دینے کی دھمکیاں دیتے تھے آج ان پر پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی، کرپٹ شریف خاندان کے آدھے افراد جیلوں میں، آدھے مفرور ہیں، یہ اللہ کی گرفت ہے، ابھی سانحہ ماڈل ٹائون اور انقلاب مارچ کے شہداء کے خون کا حساب باقی ہے، وہ گزشتہ روز سویڈن(مالمو) میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس کے اختتام پر گفتگو کررہے تھے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ن لیگ کے گزرے ہوئے گزشتہ پانچ سال سیاسی کارکنوں پر جبرو تشدداور ریاستی انتقام کے بدترین پانچ سال تھے،یہ بے رحم اور درندہ صفت کسی رورعایت کے مستحق نہیں ہیں، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو ظالم اور کرپٹ اقتدار سے نجات ملی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں بہنے والا معصوم خون شریف برادران کے زوال کا نکتہ آغاز بنا، انہوں نے کہا کہ ہم نے لاشیں بھی اٹھائیں اور ن لیگی حکومت کا ہر ظلم جبر بھی برداشت کیا، انصاف سے بھی محروم رکھے گئے مگر پھر بھی انصاف صرف عدالتوں سے مانگا اور آج کے دن تک انصاف عدالتوں سے ہی مانگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے اداروں کو سوچنا ہو گا کہ اگر انہوں نے امن کی بات کرنے والوں کوآئین اور ملکی قوانین کے تحت تحفظ اور انصاف نہ دیا تو پھر پاکستان میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکے گا، ظالموں کی کڑی گرفت کرنا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...