سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور نیئر بخاری کو سیکورٹی دی جائے‘ عدالت عالیہ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور سید نیئر حسین بخاری کو قانون کے مطابق سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دی ہیں۔ عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ اگر درخواست گزاروں کو مروجہ قوانین سے زیادہ سیکورٹی درکار ہے تو ہارڈ شپ کمیٹی سے رجوع کر سکتے ہیں۔ سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد اور سید نیئر حسین بخاری نے اضافی سیکورٹی بحال کرنے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ وسیم سجاد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2007ء میں انہیں 12 سیکورٹی اہلکار دئیے گئے تاہم 2014ء میں یہ سیکورٹی واپس لے کر صرف دو گارڈز سیکورٹی پر مامور کئے گئے۔ فاضل عدالت نے دونوں درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو جمعہ کو سنایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن