لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی سزاﺅں کے خلاف اور ریفرنسز کی کارروائیاں روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی جس میں نیب آرڈیننس1999ءکی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ مقامی وکیل شاہد چوہان نے عامر ظہیر ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں نیب آرڈیننس اور چیئرمین نیب کے تقرر پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار نے بتایا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت احتساب کے لیے نیب کا ادارہ قائم کیا گیا تھا اور جنرل پرویز مشرف نے آئین کو معطل کر کے پی سی او کے تحت نظام حکومت چلایا۔ درخواست گزار کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت نیب لوگوں کا ٹرائل کر کے ہراساں کر رہا ہے۔ شریف فیملی کے خلاف نیب کے جاری کیسز اور انکوائریوں پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ درخواست میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست دائر