آئینی ذمہ داری کی احسن ادائیگی میں اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا: جسٹس(ر) دوست محمد خان

پشاور(آن لائن)نگران وزیراعلیٰ خیبرپی کیجسٹس(ر) دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ا پنی آئینی ذمہ داری کی احسن ادائیگی میں اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔ عوام، فورسز اور سرکاری افسران کے تعاون پر مشکور ہوں،ہر ممبر کو میرٹ پر کابینہ میں شامل کیا۔ الیکشن کا پرامن اور کامیاب انعقاد ایک چیلنج تھا، ٹیم ورک کی طرح کا م کیا۔آنے والی حکومتوں کو تمام شعبوں میں اچھی حکمرانی کیلئے روڈ میپ دیا ہے ۔ ابتدا میں تکلیف دہ واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ تھریٹ الرٹ کی ایوالویشن اور پوٹنیشلیٹی کیلئے نئی گائیڈلائن دی۔ سیاسی لیڈر شپ ، جلسے اور جلوسوں کیلئے نہ ٹوٹنے والے حفاظتی حصار قائم کرکے سب سیاسی قوتوں کو یکساں playing field دی، وفاق سے 68 ایف سی پلاٹون اورآزاد کشمیر کے 500 تربیتی یافتہ پولیس منگوائی, غیر محفوظ علاقوں میں پولیس کی اضافی تعیناتی کی۔ صوبے کی تاریخ میں پرامن ترین پولنگ دن کا موقع فرہم کیا ۔ تمام پراسس کی خود نگرانی کی، تمام field افسران کے ساتھ رابطہ رکھا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے فورسز اور انتظامیہ کو الرٹ رکھا۔ اپنی غیر جانب داری سے لوگوں کے اندازے غلط ثابت کئے جس کی وجہ سے صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ممکن ہوا ۔ اس صوبے کے عوام، فوج ، پولیس اور معاشرے کے تمام طبقوں نے بیش بہا قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کیخلاف جنگ سے نکلنا ہماری کامیابی ہے جس کیلئے سفارتکاری اور بات چیت کا راستہ اپناناضروری ہے۔ صوبے میں چھ نئے شامل ہونے والے اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ حکومتی اختیار کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے ہونگے یہی دائمی عمل ہے اور ملک کی سلامتی کی طرف ایک سفر ہے۔دہشت گردی کی جنگ میں ملک کو4500ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سیکڑٹریٹ کے کیبٹ روم میں نگران صوبائی کابینہ کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکٹریوں نے شرکت کی۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے وسائل لامحدود ہیں ، ان سے استفادہ کر کے ہم ملک و قوم کے لئے خوشحالی ، نوجوانوں کیلئے روزگار اور معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکی وسائل سے استفادہ کرنا، غذائی اجناس میں خود کفالت، سستی بجلی پیدا کرنا، پانی کو زرعی مقاصد کیلئے استعمال کرنااور صنعت کاری کیلئے راہ ہموار کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اگلی حکومت کیلئے گائیڈ لائن چھوڑرہے ہیں۔ دوست محمد خان نے کہا کہ اب یہ آنے والی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ ان پالیسیوں سے کتنا فائدہ اٹھاتی ہے ، نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صحت کیلئے بڑی اچھی حکمت عملی بنائی ہے جس کے مطابق ہر سپیشلٹی کے لئے الگ الگ ہسپتا ل اور آپریشن تھیٹر کا قیام شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...