لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ ہی ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہے ۔ جماعت اسلامی قائداور اقبال کے پاکستان میں سیکولر ازم اور غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیگی ۔ ملک کی بنیادوں میں لاکھوں شہدا کا لہو شامل ہے ۔قیام پاکستان کی جدوجہد میں ہزاروں خاندانوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔ان خیالات کااظہار گزشتہ روز انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کے طول و عرض میں پاکستان دشمن قوتیں بدامنی ، فرقہ واریت ، لسانیت اور دہشتگردی پھیلا کر ملک کو کمزور کرناچا ہتی ہیں۔ ملک و قوم کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا متحدہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔
ملک وقوم کے خلاف سازشوں کامتحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا: ذکراللہ مجاہد
Aug 11, 2018