کارڈینل جین لوئیس توران ہمیشہ مسیحی، مسلم اتحاد کیلئے کوشاں رہے: سبیسٹین فرانسس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ و بین الکلیسیائی اتحاد کے زیرِاہتما م پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹکن روم کے سابق صدر کارڈینل جین لوئیس توران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے بین المذاہب تعزیتی کانفرنس کھیڈر ل چرچ لارنس روڈ میں آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء کی زیر صدارت ہوئی، مولانا محمد عاصم مخدوم ، فادر فرانسس ندیم ، فادر عنائت برنارڈ، فادر قیصر فیروز، اور مناد صاحبان نے شرکت کی۔ آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارڈینل جین لوئیس توران نے ہمیشہ مسیحیوں اور مسلمان بھائیوں کو اتفاق اور یکجہتی کا عندیہ دیا۔

ای پیپر دی نیشن