لاہور (خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن ،نکلسن روڈ پر واقع ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی عدالتی احکامات کے بعد ناجائز قابضین سے واگزار کروا لی گئی ۔ناجائز تعمیرات سیل کر کے سیکورٹی گار ڈتعینات کر دیے گئے ۔نکلسن روڈ پر واقع مجیٹھیہ ہال جو کہ ٹرسٹ بورڈ کی ملکیتی پراپرٹی ہے ،اس پرکئی سالوں سے کچھ افراد نے ناجائز قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھیں ،اور ٹرسٹ بورڈ کی جانب سے نوٹس بھیجنے اور قانونی کاروائی کرنے پر قابضین نے مختلف عدالتوں میںمقدمات دائر کیے جو کہ جھوٹ اور بے بنیاد ثابت ہونے پر خارج ہوئے ،قابضین کی جانب سے سپریم کورٹ میںبھی درخواست گزار ی کی گئی جو کہ درست ثابت نہ ہونے پر قابضین کی جانب سے کوئی قانونی ثبوت پیش نہ کرنے کی بنیا د پر خارج کر دی گئی ۔بورڈ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرلاہور ون نے بتایا کہ مجیٹھیہ ہال ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی ہے جس پر گزشتہ کئی سالوں سے ناجائز قابضین نے غیر قانونی طور پر اپنا قبضہ جما یا ہوا تھا اور قابضین کے جانب سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں مقدمات دائر کیے گئے جو کہ جھوٹے ثابت ہونے پر خارج ہوئے اور ہم نے عدالتی احکامات کی روشنی میں بمطابق قانون اپنی کاروائی مکمل کی ہے ۔