اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے میانمار سے کہا وہ اس معاہدے کی پاسداری کرے جو عالمی ادارے کو شمالی ریاست رخائن تک رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں پچھلے سال روہنگیا مسلمان اقلیت کے خلاف فوج نے ظالمانہ آپریشن کیا تھا۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں اور ترقیاتی امور سے متعلق اداروں نے جون کے آغاز میں میانمار کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں ان اداروں کو ایسے حالات پیدا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جس سے روہنگیا پناہ گزینوں کی ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے بحفاظت اور رضاکارانہ واپسی ممکن ہو سکے۔لیکن دونوں عالمی اداروں نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جون کے وسط میں ریاست رخائن میں اپنی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے جو درخواست دی تھی، اس کا ابھی تک جواب نہیں دیا گیا۔کسی دخل اندازی کے بغیر رخائن میں رسائی دینے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش میں تمام کمیونیٹیز تک آزادانہ رسائی دی جائے اس بنیادی خرابی کو درست کرنے کی بھی اجازت دی جائے جو اس بحران کا سبب بنی ہے۔
میانمار عالمی اداروں کیساتھ اپنے معاہدوں کی پاسداری کرے: اقوا م متحدہ
Aug 11, 2018